Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہارٹ فیلیئر جیسے مرض سے بچنا زیادہ مشکل نہیں

ہر سال کروڑوں افراد کو دل کے دورے کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے لاکھوں کے لیے زندگی کا سفر ختم بھی ہوجاتا ہے لیکن اب اس بیماری سے بچنا زیادہ مشکل نہیں ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ وقت تک چلنے کی عادت سے آپ اس جان لیوا مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ہارٹ فیلیئر سے بچنے کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کی ضرورت نہیں بلکہ 4 ہزار سے کم قدم چلنا بھی مفید ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 63 سے 99 سال کی عمر کی لگ بھگ 6 ہزار خواتین کو شامل کیا گیا جبکہ ان خواتین کی صحت کا جائزہ ساڑھے 7 سال تک لیا گیا جس دوران 407 ہارٹ فیلیئر کے کیسز سامنے آئے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ اوسطاً 3600 قدم چلنے سے ہارٹ فیلیئر سے متاثر ہونے کا خطرہ 26 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ زیادہ سخت جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانا مشکل ہو جاتا ہے مگر روزانہ 3 ہزار قدم چلنا مشکل نہیں اور اس سے دل کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔