آج ہم آپکو بتائیں گے کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا صحت کے لیے کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں 11 گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک بیٹھ کر وقت گزارنے سے موت کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران 63 سے 99 سال کی عمر کی 6489 خواتین کو 7 دن تک کے بیٹھنے اور جسمانی سرگرمیوں کے وقت کا ڈیٹا ٹریکنگ ڈیوائسز کے ذریعے اکٹھا کیا گیا۔
اس کے بعد ان خواتین کی صحت کا جائزہ 8 سال تک لیا گیا۔
محققین کے مطابق بیٹھ کر زیادہ وقت گزارنے والے افراد جسمانی توانائی کو بہت کم خرچ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں مسلز، خون کے بہاؤ اور گلوکوز میٹابولزم کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹھ کر زیادہ وقت گزارنے سے جسم میں خون کی گردش سست ہو جاتی ہے، جبکہ گلوکوز کی سطح گھٹ جاتی ہے اور مسلز کا کھچاؤ متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ روزانہ ایک گھنٹہ تیز رفتاری سے چہل قدمی کرتے ہیں مگر پھر پورا دن بیٹھ کر گزارتے ہیں، تو صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں 30 منٹ سے زائد وقت تک بیٹھنے سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ ہر 20 منٹ بعد اپنی جگہ سے کھڑے ہو جائیں۔




















