Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کھانے میں نمک تیز ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے؟

کچن میں کھانا پکانے والے مرد ہوں یا خواتین انہیں اس مسئلے کا سامنا ضرور ہوتا ہے۔

یعنی آپ نے گھر والوں کے لیے ان کے پسند کے پکوان پکائے مگر کھانا پیش کرنے سے پہلے جب اسے چکھا تو پتا چلا کہ اس میں تو نمک بہت زیادہ ہے۔

تو کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر کھانے میں نمک تیز ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

آٹے کا پیڑا

اگر سالن میں نمک زیادہ ہوگیا ہے اور آٹا گوندھا ہوا موجود ہے تو اس کا چھوٹا سا پیڑا سالن میں ڈال دیں۔

اسے وہاں دس سے پندرہ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں اور پھر نکال لیں۔

ابلا ہوا آلو

ابلا ہوا آلو بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ایک چھوٹے سائز کے آلو کو ابالیں اور اس کا ایک ٹکڑا کا سالن میں ڈال دیں۔

دودھ

دودھ نمک کی مقدار تو کم نہیں کرتا مگر سالن کو گاڑھا اور ذائقہ بہتر کرکے اضافی نمک کے احساس کو کم کردیتا ہے۔

دہی

اگر سالن کی جگہ خشک پکوان ہے جیسے گوشت وغیرہ، تو اس میں دہی شامل کرنا نمک کی اضافی مقدار کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔