Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچوں میں دانتوں کے درد کو فوری دور کیسے کیا جائے؟ جانیے

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بچوں میں دانتوں کے درد کو فوری دور کیسے کر سکتے ہیں۔

ویسے تو دانتوں میں تکلیف ہو تو ڈاکٹر کے پاس جانا ہی درست طریقہ ہے لیکن درد سے فوری چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے چند گھریلو ٹوٹکوں کو آزمایا جاسکتا ہے۔

  نمکین پانی کے غرارے

نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے کا یہ ٹوٹکہ سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور قدرتی جراثیم کش کے طور پر کام کرتا ہے۔

اس ٹوٹکے کو صبح شام نمک کرنے سے آپ کے بچے کو دانتوں کے درد سے آرام مل سکتا ہے۔

یخ ٹھنڈا پانی یا برف کا استعمال

دانتوں میں اگر درد یا سوزش ہو تو یخ ٹھنڈے پانی یا برف کے ٹکڑوں کو منہ میں رکھنے سے بھی درد کم  کو کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ عمل  دانتوں اور مسوڑوں سے نکلنے والے خون کو بھی روکتا ہے۔

لونگ یا لونگ کے تیل کا استعمال

لونگ کے تیل کو روئی پر لگا کر متاثر دانت پر لگانے سے دانت کی تکلیف دور ہوسکتی ہے اگر لونگ کا تیل نہ ہوتو لونگ کو دانتوں سے چبا کر بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔