Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانی کو ابال کر پینے کا حیران کُن فائدہ سامنے آ گیا

پانی کو ابال کر پینے کا حیران کُن فائدہ سامنے آ گیا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پانی کو ابال کر پینے کی عادت سے متعدد پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کا حصہ نہیں بنتے۔

Yes, You Can Boil Water at Room Temperature. Here's How | WIRED

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ محض 5 منٹ ابالنے سے پانی میں پلاسٹک کے ننھے ذرات کی تعداد میں 90 فیصد تک کمی آ جاتی ہے۔

جسم میں پلاسٹک کے ذرات کی تعداد بڑھنے سے تکسیدی تناؤ، ورم، انسولین کی مزاحمت اور جگر کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پانی ابالنا ایک محفوظ اور آسان حل ہے جس سے پانی کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے۔

How to Boil Water - dummies

اس تحقیق میں پانی کے ہر نمونے کو 5 منٹ تک ابال کر 10 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیا گیا، معدنیات جیسے کیلشیئم یا میگنیشم سے بھرپور پانی کو ابالنے سے کیلشیئم کاربونیٹ بنتا ہے جو پلاسٹک کو جکڑتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی میں موجود کیلشیئم کاربونیٹ کو چھلنی کے ذریعے الگ کیا جا سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ پانی کو ابال کر استعمال کرنا پلاسٹک کے ذرات سے خود کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے۔

How To Boil Water On Gas Stove - Recipes.net

انہوں نے کہا کہ عام پانی کے مقابلے میں اسے ابال کر پینے سے جسم میں جانے والے پلاسٹک کے ذرات کی تعداد میں 2 سے 5 گنا تک کمی آسکتی ہے۔