سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت نے سرکاری ڈاکٹروں کے فارما کمپنیوں اور ڈونرز کے خرچے پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔
سرکاری ڈاکٹروں کو بیرون ملک کانفرنسز اور سیمینار کیلئے چھٹی نہیں ملے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے، ڈاکٹروں اور فارما کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
حکام نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت کا فیصلہ وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹروں پر لاگو ہوگا جبکہ پورے ملک میں ڈاکٹروں پر وٹامنز، منرلز اور فوڈ سپلیمنٹس لکھنے پر پابندی عائد ہے۔
اس کے علاوہ کرپشن کے خلاف پی ایم ڈی سی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے۔




















