آج ہم آپکو بتائیں گے کہ شادی سے مردوں کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق شادی کے بعد خواتین کے مقابلے میں مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
جی ہاں، اس تحقیق میں 1989 سے 2015 کے دوران ہونے والے چائنا ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سروے کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی سے مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان 5.2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ موٹاپے کا خطرہ ڈھائی فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے مطابق شادی کے بعد مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان اس لیے بڑھتا ہے کہ وہ زیادہ کھانے لگتے ہیں جبکہ ورزش کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے۔
شادی کے بعد 5 سال کے اندر مردوں کے جسمانی وزن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، البتہ خواتین میں اس حوالے سے کوئی خاص فرق دریافت نہیں ہوا۔
محققین کا کہنا ہے کہ عمر میں اضافے کے ساتھ مردوں میں موٹاپے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے تو شادی کے بعد انہیں صحت بخش غذاؤں کے استعمال اور ورزش کو معمول بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔




















