میک اپ کرکے ورزش کرنے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق خواتین کو جم جانے سے قبل فاؤنڈیشن کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ جم کے دوران فاؤنڈیشن کا استعمال جلد پر خرابیاں پیدا کرسکتا ہے۔
جی ہاں، اس تحقیق میں ماہرین نے ورزش کے دوران طالبات کے آدھے چہرے پر فاؤنڈیشن لگایا گیا جبکہ بقیہ آدھے حصے کو میک اپ سے پاک رکھا گیا۔

پھر ورزش سے 20 منٹ پہلے اور بعد میں ان کی جلد کا جائزہ لیا گیا۔
جائزے کے دوران ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ ورزش کے بعد بغیر میک اپ والے چہرے کے مقابلے میک اپ والے چہرے کے حصے کی نمی میں زیادہ اضافہ ہوا۔
تحقیق میں پتا چلا کہ ورزش کے بعد بغیر میک اپ والی جلد پر poresکا سائز بڑھ گیا، ماہرین نے فاؤنڈیشن لگانے سے ممکنہ pores میں رکاوٹ کی نشاندہی کی۔
اس کے علاوہ ورزش کے دوران بغیر میک اپ والی جلد پر تیل کی سطح میں اضافہ اور میک اپ والی جلد پر تیل کی سطح کمی دیکھنے میں آئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کے دوران میک اپ لگانے پر تیل کے توازن کو برقرار رکھنے میں بھی رکاوٹ پیش آئی۔




















