Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گندے ائیر فون کا استعمال صحت کیلئے انتہائی خطرناک قرار

موبائل فون استعمال کرنے والے افراد زیادہ تر ائیر فون کا استعمال کرتے ہیں  لیکن ان کی صفائی کا خیال بہت کم لوگ رکھتے ہیں جس سے قوتِ سماعت متاثر بھی ہوسکتی ہے۔

جی ہاں، لمبے عرصے تک گندے ائیر فون کے استعمال سے کان میں جراثیم  پیدا ہوتے ہیں جو کان میں خطرناک انفیکشن بننے کا سبب بنتے ہیں۔

اسی انفیکشن کی وجہ سے سوزش اور کان میں سیال جمع ہونے کی وجہ سے سماعت متاثر ہوتی ہے۔

لوگوں میں ایک دوسرے کے ائیر فون استعمال کرنے کا رجحان بھی ہے جو کان کی صحت کیلئے نقصاندہ ہے کیونکہ ایک دوسرے کے جراثیم کان میں جانے سے بھی آپ کی سماعت متاثر ہوسکتی ہے جس سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔