Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چہل قدمی کا ایک اور فائدہ سامنے آ گیا

چہل قدمی کا ایک اور حیران کُن فائدہ سامنے آ گیا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق زیادہ تعداد میں قدم چلنا دن کا بڑا حصہ بیٹھ کر گزارنے کے باوجود قبلِ از وقت موت اور قلبی امراض میں کمی سے تعلق رکھتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ روز مرہ چلے جانے والے قدموں کی تعداد بڑھانے سے دن بھر بیٹھے رہنے کے سبب پڑنے والے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔

اس تحقیق میں ماہرین نے 72 ہزار سے زائد افراد کا مطالعہ کیا گیا جس میں 10 ہزار کے قریب ہر اضافی قدم کا قبل از وقت موت کے امکان (39 فیصد) اور قلبی امراض کے خطرات (21 فیصد) میں کمی سے تعلق دیکھا گیا۔

اس منفرد تحقیق میں کلائی پر گیجٹ پہنا کر اس چیز کی پیمائش کی گئی کہ آیا روز مرہ کے چلے گئے قدم سست رویوں سے صحت کو لاحق ہونے والے خطرات کو ختم کر سکتے ہیں یا نہیں۔

خیال رہے کہ چہل قدمی یا تیزی سے پیدل چلنے کو موٹاپے سے تحفظ کا ٹول بھی سمجھا جاتا ہے جب کہ اس سے ذیابیطس سمیت دیگر بیماریوں کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔