ماہرین صحت نے رمضان کے دوران صحت کا خیال رکھنے کے آسان طریقے بتا دیئے ہیں۔
ماہرین کی رائے میں پورے مہینے کے لیے رمضان کا شیڈول بنانے کی کوشش کریں اور اچھی نیند اور آرام حاصل کرنے کے لیے سونے سے پہلے موبائل یا لیپ ٹاپ کا استعمال کم سے کم کریں۔
رمضان میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کےطریقے؟
رمضان کے دوران اپنی خوراک کی غذائیت کا خاص طور پر خیال رکھنا اور پانی پیتے رہنا مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
اسی طرح نیند بھی اس دوران اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ رمضان میں خاص طور پر اہم ہے کیونکہ جب آپ طلوع آفتاب سے پہلے کھانے کے لیے بیدار ہوتے ہیں تو آپ کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔
پورے مہینے کے لیے رمضان کا شیڈول بنانے کی کوشش کریں اور اچھی نیند اور آرام حاصل کرنے کے لیے سونے سے پہلے سکرینز کا استعمال کم سے کم کریں۔
وہ لوگ جو عام طور پر چائے یا کافی پیتے ہیں انہیں دن میں ان کی طلب کے باعث سر درد اور تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن یہ عام طور پر ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ کے بعد کم ہو جاتا ہے کیونکہ آپ کا جسم رمضان کے مطابق ڈھل جاتا ہے۔
آخر میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی علامات پر توجہ دیں تاکہ آپ ان پر قابو پا سکیں۔




















