ماہرین صحت نے روزے میں تندرست و توانا رہنے کیلئے چند مشورے دیئے ہیں جن سے آج ہم آپ کو آگاہ کریں گے۔
روزہ داروں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ماہ مقدس ہماری مجموعی صحت پرکتنا اچھا اثر ڈال سکتا ہے اور ہم چند باتوں کا خیال رکھ کر پورا دن توانا رہ سکتے ہیں۔
سحری کے بہترین کھانے
سحری کے کھانے میں کاربو ہائیڈریٹس اور پروٹین، گندم ،براؤن چاول، نشاستہ سے پر سبزیاں ، جیسے کہ مٹر اور مکئی، انڈے اور چکن وغیرہ کو پورا دن توانا رہنے کے لیے اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
افطار کے بہترین کھانے
افطار میں نسبتاً متوازن اور غذائیت سے پر کھانے کھانے چاہئیں اور مرغن غذاؤں کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔ کوشش کریں کہ روزہ کھجور، ناریل پانی یا شہد سے روزہ کھولیں۔
پیک فوڈز کھانے سے گریز کریں
پروسیسڈ فوڈ اور زیادہ میٹھے کھانے کھانے سے پرہیز کریں ۔کیونکہ ان سے دور رہا جائے تو یہ آپ کے اندر شوگر لیول کو برقرار رکھ کر پورا دن توانائی برقرار رکھے گا۔
بہترین نیند لیں
رمضان کے دوران مناسب نیند لینا مجموعی صحت کے لیے لازمی ہے، روزے کے اوقات میں اپنی ذہنی اور جسمانی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مناسب نیند کو ترجیح دیں۔




















