ہم پاکستانی ہر ڈش کے ساتھ کیچپ کھانا پسند کرتے ہیں، چاہے فرنچ فرائز ہوں، برگر ہو، گوشت کے پکوان یا چائنیز کھانے، پاکستانیوں کو ہر ڈش کا مزہ بڑھانے کے لیے کیچپ کی ضرورت پڑتی ہے۔
لیکن کیا آپ کیچپ کھانے کا نقصان جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ٹماٹو کنسنٹریٹ کے اس عمل میں ٹماٹر کو دیر تک گرم کیا جاتا ہے، جس کے بعد اس کے بیج اور چھلکے کو ہٹا کر اسے دوبارہ پکاتے ہیں، اس عمل کے گزرنے کے بعد اس میں موجود وٹامن اور منرلز کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
ہائی فرکٹوز کارن سیرپ یہ اجزاء صرف کیچپ نہیں بلکہ کولڈ ڈرنکس اور اجناس وغیرہ میں بھی پائے جاتے ہیں، جس سے وزن میں اضافے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔
کارن سیرپ یہ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ جیسا ہی ایک اور سیرپ ہوتا جس کی وجہ سے کیچپ کی مٹھاس میں اضافہ ہوجاتا ہے، جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔
کیچپ کی تیاری کے مراحل میں چینی کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، جس سے اس کی مٹھاس بڑھ جاتی ہے، جو نقصان دہ ہے، اس لیے اپنے کھانوں میں کیچپ کا استعمال کم کرنا ہی بہتر ہے۔




















