آج ہم آپکو بتائیں گے کہ آخر ہمارے سر پر ہی بال کیوں ہوتے ہیں اور ان کا کیا فائدہ ہوتا ہے۔
جانوروں کے جسم پر تو بہت زیادہ بال ہوتے ہیں جو انہیں رات میں سردی جبکہ دن میں سورج کی تمازت سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، مگر انسانوں میں بال سر پر ہی نظر آتے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق زمانہ قدیم میں انسانوں کے جسم پر بھی بہت زیادہ بال ہوتے تھے مگر آگ کے استعمال، گھروں میں قیام اور لباس پہننے سے جسمانی بال بتدریج غائب ہوگئے۔
مگر سر پر بالوں کی موجودگی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
ہم 2 پیروں پر چلتے ہیں اور سورج کی روشنی براہ راست ہمارے سر پر پڑتی ہے اور اگر سر پر بال نہیں ہوتے تو ہمارے لیے گرمی برداشت کرنا ممکن نہ ہوتا۔
ماہرین نے بتایا کہ بال درحقیقت ہمارے بال پر ٹوپی کا کام کرتے ہیں، بالوں سے رات کو ہمارے سر کا درجہ حرارت مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جسم کے مقابلے میں ہمارے دماغ چھوٹے ضرور ہوتے ہیں مگر وہ بہت زیادہ متحرک ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں حرارت پیدا ہوتی ہے مگر سر کے بال حرارت کو ایک جگہ تک محدود ہونے سے روکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بالوں سے سر کو کسی دھچکے سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے یعنی کسی جگہ سر ٹکرانے سے پہنچنے والے دھچکے کی شدت بالوں کی وجہ سے کسی حد تک گھٹ جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بالوں کو اکثر مخالف جنس کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔




















