Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روزے میں پیاس کی شدت کو کم کرنے والا بہترین پھل کون سا ہے؟

ماہرین صحت نے روزے میں پیاس کی شدت کو کم کرنے والے بہترین پھل کے بارے میں بتادیا ہے۔

 طبی ماہرین کی جانب سے گرم موسم کے دوران خربوزہ کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ یہ گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اور پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

خربوزے کے فوائد

پیاس کی شدت میں کمی

روزے میں پانی کے احساس کو کم کرنے کے لیے خربوزہ بہترین پھل ہے، اس میں موجود پانی کی وافر مقدار ٹھنڈک کا احساس دیتی اور پیاس کی شدت میں کمی لاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سینے کی جلن دور کرنے اور گردوں کی قدرتی طور پر صفائی کے لیے بھی مفید مانا جاتا ہے۔

ہیٹ ویو سے بچاؤ

خربوزے کا استعمال انسانی جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاتا ہے اور انسان شدید گرمی میں بھی خود کو توانا اور تروتازہ محسوس کرتا ہے۔

ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے بہترین اسنیک

یہ پھل ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے ایک بہترین اسنیک ثابت ہوسکتا ہے، اس میں موجود رسیلا میٹھا ذائقہ ہائی کیلوریز والے اسنیکس اور ڈیزرٹ کا ایک بہترین متبادل ہے۔