Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فالج جیسے مرض سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت آج ہی اپنا لیں

فالج کا خطرہ ہر عمر کے افراد میں ہوتا ہے مگر 55 سال کی عمر کے بعد یہ خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

فالج کے خطرے سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ معمولی جسمانی سرگرمیوں سے اس کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جس میں ساڑھے 7 لاکھ افراد کو شامل کیا گیا۔

تحقیق میں 15 ایسی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا جن میں ہر قسم کی جسمانی سرگرمیوں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کم از کم وقت تک ورزش کرنے سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے، چاہے عمر جو بھی ہو۔

درحقیقت بہت کم ورزش جیسے چند منٹ کی چہل قدمی یا سیڑھیاں چڑھنے سے بھی فالج کا خطرہ 10 سے 30 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر آپ معتدل حد تک ورزش کرتے ہیں تو فالج کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔