Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا پکانے سے پہلے مرغی کے گوشت کو دھونا چاہیے؟

طبی ادارے یا فوڈ ریگولیٹرز یہ مشورہ دیتے ہیں کہ چکن کے کچے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونے سے گریز کرنا چاہیے، گوشت کو دھونے سے خطرناک بیکٹریا کچن میں ہر جگہ پھیل سکتا ہے۔

دھونے کی بجائے چکن کے گوشت کو براہ راست تیز آنچ پر پکانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ بیشتر افراد چکن کے گوشت کو پکانے سے قبل دھونا پسند کرتے ہیں۔

تو آخر لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں اور اس گوشت کو دھونے سے کن خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے؟

چکن کا گوشت اور جراثیم

آلودگی اور درست درجہ حرارت میں کھانا نہ پکانے کو خوراک سے پھیلنے والی بیماریوں کی اہم ترین وجوہات قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بات چکن کے گوشت کے لیے زیادہ اہم ہے کیونکہ اس پر Campylobacter اور Salmonella جیسے خطرناک بیکٹریا موجود ہوتے ہیں۔

Campylobacter بیکٹریا سے ہیضہ کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ Salmonella سے آنتوں کے امراض، ہیضہ، بخار اور پیٹ درد جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

لوگ چکن کا گوشت کیوں دھوتے ہیں؟

ایک تحقیق کے مطابق کچھ افراد کا ماننا ہے کہ گوشت کو پکانے سے قبل دھونا ضروری ہوتا ہے تاکہ اس پر موجود گندگی کی صفائی ہوسکے۔

اسی طرح دیگر کا خیال ہے کہ سرکے یا لیموں کے عرق سے چکن کے گوشت کی صفائی بیکٹریا کو ختم کر دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گوشت کو دھونے سے پانی کے ذرات کے ذریعے بیکٹریا چکن میں ہر جگہ پھیل جاتے ہیں جبکہ نلکے کے پانی سے گوشت کو دھونے سے بیکٹریا کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تو اگر کوئی گوشت دھونا چاہے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟

نلکے کے پانی کی بجائے پانی سے بھری بالٹی یا سنک میں گوشت کو دھونے کی کوشش کریں۔

اس کے بعد کاغذ سے اردگرد کی سطح کی صفائی کریں، جس سے آلودگی یا بیکٹریا کے پھیلنے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔