Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہارٹ اٹیک کی ایک ایسی علامت جو بیشتر افراد نظر انداز کر دیتے ہیں

ماہرین صحت نے ہارٹ اٹیک کی ایک ایسی علامت کے بارے میں بتادیا ہے جسے بیشتر افراد نظر انداز کر دیتے ہیں۔

  ہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہاؤ بہت زیادہ گھٹ جائے یا بلاک ہوجائے۔

ہارٹ اٹیک کی مخصوص علامات ہوتی ہیں جن کو محسوس کرکے لوگ فوری طبی امداد کے لیے رجوع کر سکتے ہیں، مگر ایک علامت ایسی ہے جو بیشتر افراد نظر انداز کر دیتے ہیں۔

سینے میں تکلیف ہارٹ اٹیک کی عام ترین علامت ہے مگر متلی ایک ایسی نشانی ہے جسے بیشتر افراد نظر انداز کر دیتے ہیں۔

اس حوالے سے حال ہی میں نیویارک یونیورسٹی کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سین ہیفرون نے کہا کہ متلی کی علامت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ دل کی کونسی شریان متاثر ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متلی کی علامت اکثر افراد بدہضمی یا کسی اور مرض کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، مگر اس کے ساتھ سینے میں تکلیف، پسینہ خارج ہونا، دل کی دھڑکن تیز ہو جانا یا سر چکرانے جیسی علامات کا سامنا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔