Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ قرار

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن جیسے مسائل کی وجہ بن رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بچوں کو سوشل میڈیا کی اجازت دینا ایسا ہی ہے جیسے انہیں غیر محفوظ ادویات کا استعمال کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے میں ناکامی ناقابلِ یقین ہے۔

ماہرین نے ایک تحقیق کا حوالہ دیا جس کے مطابق امریکی نوجوان اوسطاً روزانہ لگ بھگ 5 گھنٹے سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے ڈیٹا کے منتظر ہیں جس سے ثابت ہو سکے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بچوں اور نوجوانوں کے لیے محفوظ ہیں۔

ماہرین نے ایسی قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا جس سے نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے ہونے والے نقصان سے بچایا جاسکے۔