Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر آپ کوئی ایسی ملازمت کرتے ہیں جس میں دماغ کو زیادہ متحرک رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی تو اس سے بڑھاپے میں دماغی تنزلی کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر کی تیسری، چوتھی، 5 ویں یا چھٹی دہائی میں ملازمت کے دوران دماغ کو زیادہ استعمال نہ کرنے سے معمولی تنزلی کا خطرہ 66 فیصد جبکہ ڈیمینشیا کا خطرہ 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں ذہنی طور پر زیادہ سرگرم رکھنے والی ملازمت عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی افعال کو تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ ڈیمینشیا کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری ملازمت بھی دماغی صحت کے لیے اہم ہوتی ہے۔

درحقیقت ہماری ملازمت یادداشت کو مستحکم رکھنے اور دیگر دماغی افعال کو بڑھاپے میں درست رکھنے کے لیے اہم ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کی سرگرمیوں میں مصروف رہنا، زندگی کا مقصد، نئی چیزوں کو سیکھنا اور سماجی میل جول کو دماغی تنزلی سے تحفظ کے لیے اہم ترین عناصر تصور کیا جاتا ہے، مگر دماغی طور پر مصروف رکھنے والی ملازمت بھی ڈیمینشیا جیسے مرض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔