ایک خاتون 40 دن تک صرف اورنج جوس پر گزارا کرنے کے تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والی این اوسبورن نے سوشل میڈیا پر 40 دن تک صرف ایک ہی خورک پر گزارا کرنے کا تجربہ شیئر کیا ہے جس میں صرف آرنج جوس شامل تھا۔
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2024/04/2630569-asdc-1713383040-934-640x480.jpg)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، این اوسبورن نے اس تجربے کو زبردست تجربہ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ اس کی وجہ سے انہوں نے جذباتی، جسمانی اور روحانی فوائد حاصل کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خوراک ان کی طویل مدتی صرف پھلوں والی خوراک سے بھی میل کھاتی ہے جبکہ اس تجربے نے انہیں پھلوں کی مزید اہمیت اور فوائد سے روشناس کرایا ہے
اگرچہ آرنج جوس کچھ فوائد پیش کرتا ہے جیسے وٹامن سی، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس وغیرہ تاہم ماہرینِ صحت عام طور پر ایسی خوراک کو نقصان دہ قرار دیتے ہیں جو صرف ایک ہی قسم کے کھانے پر مشتمل ہو۔
View this post on Instagram
این اوسبورن کے مثبت تجربے کے باوجود ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صرف پھلوں پر مبنی خوراک میں طویل مدتی صحت کے لیے ضروری غذائیت کی کمی ہوتی ہے جو کہ ممکنہ خطرات سے وابستہ ہے۔
زیادہ پھل کھانے یا پھل دار ڈائیٹ پر عمل کرنے سے وزن میں اضافہ، ذیابیطس اور غذائیت کی کمی جیسے وٹامن بی 12، وٹامن ڈی، کیلشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی کمی ہو سکتی ہے۔




















