خراٹے ایک ایسی حالت ہے جو اکثر نیند کی خرابی سے منسلک ہوتی ہے، خاص طور پر رکاوٹ والی نیند کی کمی، جو نیند کے دوران سانس لینے کو متاثر کرتی ہے۔
انسان سوتے ہوئے اگر اپنے ناک اور حلق سے آسانی سے سانس باہر نہ خارج کرسکے تو اس رکاوٹ کے سبب خراٹوں کی صورت میں آواز نکلتی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق خراٹے لینے کے لیے مرد اور عورت ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جی ہاں، ماہرین نے 2 ہزار افراد پر یہ تحقیق کی ہے۔
ریسرچ میں بتایا گیا کہ 2 ہزار افراد میں سے 40 فیصد خواتین ایسی تھیں جو کہ یہ دعویٰ کرتی تھیں کہ وہ سونے کے دوران خراٹے نہیں لیتی ہیں مگر حقیقت میں نہ صرف انہوں نے خراٹے لیے بلکہ ان کے خراٹوں کی شدت کسی بھی طرح مردوں کے خراٹوں سے کم نہ تھی۔
تحقیق کے مطابق 2000 میں سے 1913 افراد سوتے ہوئے خراٹے لیتے ہیں جن میں سے عورتوں کی تعداد 675 تھی اور مردوں کی تعداد 1238 تھی۔




















