Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ گردن توڑ بخار کیا ہے اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گردن توڑ بخار بنیادی طور پر دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو ڈھانپنے والی حفاظتی جھلیوں کی شدید سوزش کا نام ہے جسے میننجز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس کی عام علامات میں بخار، سر درد کے ساتھ گردن میں اکڑاہٹ کی شکایت ہوتی ہے اس کی دیگر علامات میں الجھن، تناؤ، قے اور تیز روشنی یا تیز آواز کا ناقابل برداشت ہونا بھی شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر جان لیوا انفیکشن ہے جہاں آپ کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے ارد گرد سوجن پیدا ہوجاتی ہے۔ یہ سوزش اعصابی نظام کے معمول کے کام میں خلل ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہونے والا گردن توڑ بخار بہت سنگین ہوسکتا ہے اور مریض کو جتنا جلد ممکن ہوسکے فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ جن لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے انہیں گردن توڑ بخار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔