ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بنانے والی ایک اور حیران کُن وجہ دریافت کرلی گئی۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ٹریفک کا شور ہارٹ اٹیک کا شکار بھی بنا سکتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹریفک کے شور اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے۔
ٹریفک کے شور میں ہر 10 ڈیسی بل اضافے سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک، فالج اور ذیابیطس کا خطرہ 3.2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق رات کو ٹریفک کے شور سے خون کی شریانوں میں تناؤ بڑھانے کا باعث بننے والے ہارمونز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے جسمانی ورم، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ٹریفک کے شور کو امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والا عنصر قرار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکام کو اقدامات کرنے چاہیے۔
محققین کے مطابق یہ ضروری ہے کہ ٹریفک کے شور پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں جیسے سڑکوں کو بہتر بنایا جائے، فضائی راستوں کا تعین کرتے ہوئے خیال رکھا جائے کہ طیارے پرہجوم علاقوں کے قریب نہ گزریں۔




















