Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کشمش کا پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کشمش کا پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

قدرتی شکر کے حصول کا بہترین ذریعہ

کشمش میں قدرتی شکر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ مٹھاس جسمانی توانائی میں فوری اضافہ کرتی ہے۔

کشمش میں چکنائی اور نمکیات کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے مگر فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے اور قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

کشمش میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے جسم کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ ملتا ہے جو مختلف دائمی امراض جیسے امراض قلب اور کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

کشمش کو بھگونے سے اینٹی آکسائیڈنٹس پانی میں مل جاتے ہیں اور اس طرح یہ صحت کے لیے مفید مشروب بن جاتا ہے۔

پانی کی کمی سے تحفظ

کشمش کا پانی پینے سے جسم کو موسم گرما کے دوران ڈی ہائیڈریشن سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کشمش میں موجود اجزا اور منرلز پانی میں مکس ہو جاتے ہیں جس کی وجہ یہ صحت کے لیے مفید مشروب بن جاتا ہے۔

آنتوں کے لیے مفید

فائبر کی موجودگی کے باعث کشمش کا پانی ہلکے جلاب جیسا اثر رکھتا ہے جس سے آنتوں کے افعال بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اس مشروب کو روزانہ پینے سے نظام ہاضمہ کو تقویت ملتی ہے اور مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔

جسم کو ٹھنڈا رکھے

کشمش کے پانی کو پینے سے گرم موسم میں خود کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اس کی وجہ کشمش کی ٹھنڈک پہنچانے والی خصوصیات ہیں۔

تیار کرنے کا طریقہ:

1 گلاس پانی میں کچھ مقدار میں کشمش کو رات بھر بھگو کر رکھیں اور صبح اسے چھان کر پی لیں۔