Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ پپیتا کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو پپیتا کھانے کے حیران کُن فوائد بتائیں گے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے لیس

جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ مالیکیولز سے تکسیدی تناؤ پیدا ہوتا ہے جس سے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس نقصان دہ مالیکیولز کی روک تھام کرتے ہیں۔

پپیتا کھانے سے بزرگ افراد اور ہائی بلڈ شوگر کے مریضوں میں تکسیدی تناؤ گھٹ جاتا ہے۔

پپیتا کھانے سے تکسیدی تناؤ میں کمی آتی ہے جبکہ جسم میں اضافی آئرن کا اخراج ہوتا ہے۔

کینسر سے تحفظ

پپیتے میں موجود ایک اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکوپین سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ پھل ایسے افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے جو کینسر کا علاج کرا رہے ہوں۔

اس پھل کو کھانے سے جسم میں گردش کرنے والے ایسے مضر مالیکیولز کی روک تھام ہوتی ہے جو کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

پپیتا بریسٹ کینسر کے خلیات کے خلاف کینسر کش سرگرمیوں کو تیز کرتا ہے۔

دل کی صحت بہتر ہوتی ہے

غذا میں اس پھل کو شامل کرکے دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

لائیکوپین اور وٹامن سی سے بھرپور پھلوں کے استعمال سے امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

پپیتے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس دل کی صحت کو تحٖظ فراہم کرتے ہیں۔

ورم سے لڑتا ہے

دائمی ورم متعدد امراض کا باعث بنتا ہے، ناقص غذا اور طرز زندگی کے انتخاب دائمی ورم کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل جیسے پپیتا ورم کی روک تھام کرتے ہیں۔

نظام ہاضمہ کے لئے مفید

پپیتا میں موجود انزائمے papain پروٹین کو آسانی سے ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ قبض کے شکار افراد کے لیے یہ پھل بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے اور اسے کھانے سے قبض سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے۔

یہاں تک کہ اس پھل کے بیج، پتے اور جڑوں کو بھی نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے کے لیے مفید مانا جاتا ہے۔

جِلد کی صحت بہتر کرے

جسم کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ پھل جِلد کو ہموار اور جوان رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

جسم میں مضر مالیکیولز کی مقدار بڑھنے سے جھریاں، جِلد لٹکنے اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

مگر وٹامن سی اور لائیکوپین کے باعث پپیتا جِلد کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے اور عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔