آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سونے جاگنے کے علاوہ دیگر صحت مند جسمانی مصروفیات میں توازن قائم کے مفید طریقہ بھی معلوم ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اچھی صحت کے لیے 24 گھنٹوں میں بیٹھنے، سونے، کھڑے رہنے اور جسمانی طور پر سرگرم رہنے کا دورانیہ کتنا ہونا چاہیے۔
اس تحقیق میں 2 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جن کے بیٹھنے، سونے، کھڑے رہنے اور ورزش کرنے کا 7 روز تک تجزیہ کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق سونے کے لیے یومیہ 8 گھنٹے 20 منٹ کا وقت مثالی ہے جبکہ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں یا معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کے لیے 2 گھنٹے 10 منٹ کا وقت مثالی ہوتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ مسلسل بیٹھے رہنے کے بجائے اس دوران ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں (مثلاً ہر ایک گھنٹے بعد 3 سے 5 منٹ کی چہل قدمی) سے ہم اپنے میٹابولزم کو بہتر بنا سکتے ہیں، خاص طور پر دوپہر کے کھانے کے بعد ایسا کرنے بےحد مفید ہوسکتا ہے۔
جبکہ معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کا دورانیہ کم از کم دن میں 2 گھنٹوں پر محیط ہونا چاہیے، اس میں تیزی کے ساتھ چہل قدمی (فی منٹ 100 سے زائد قدم) کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔




















