Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ غذائیں جو خالی پیٹ نہیں کھانی چاہیے!!!

آج ہم آپکو اُن 5 غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کو خالی پیٹ کھانا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

مسالے دار کھانے

مسالے دار پکوان آپ کی زبان کو چٹخارہ تو دے سکتے ہیں لیکن خالی پیٹ کھانے سے یہ آپ کے نظام انہضام کو تباہ بھی کر سکتے ہیں۔

Todays Recipe Aaj Ka Pakwan Masaledar Kadai | آج کا پکوان: مسالے دار کڑاہی

ایسے کھانوں میں کیپساسین نامی مرکب پیٹ کی خرابی اور سینے میں جلن کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے اپنے دن کی شروعات ہلکی پھلکی غذاؤں کے ساتھ کریں اور چٹ پٹے کھانوں کو بقیہ دن کے لیے چھوڑ دیں۔

کافی

کافی بہت سے لوگوں کی صبح کا لازمی ہوتی ہے لیکن بلیک کافی کی تیزابی نوعیت اور اس کی کریم پر مبنی اقسام میں شامل چینی اور دودھ پیٹ خراب کر سکتی ہے۔

کافی کے 9 حیرت انگیز فوائد - Healthwire

ماہرین دیگر تیزابی مشروبات مثلاً چائے اور کاربونیٹیڈ ڈرنکس سے پرہیز کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں کیونکہ یہ سینے کی جلن یا گیسٹرائٹس کا سبب بن سسکتے ہیں۔

میٹھے سیریلز اور پیسٹری

یہ بھی ناشتے کا لازمی جُز سمجھا جاتا ہے لیکن خالی پیٹ ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس کھانے سے مکمل طور پر گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ خون میں شوگر کے اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

Eggless Pineapple Pastry recipe (pineapple cake) - Ruchiskitchen

ناشتے میں یہ کھانے سے آپ کو دوپہر کے کھانے سے قبل سستی اور بھوک کا احساس ہوگا، پائیدار توانائی کے لیے پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہیے۔

تلی ہوئی غذائیں

تلی ہوئی غذاؤں میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اور ہضم ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے، جس سے آپ کے نظام انہضام پر دباؤ پڑتا ہے، خاص طور پر اگر انہیں صبح سویرے کھایا جائے۔

تلی ہوئی غذائیں کھانے کا شوق جان لیوا بیماری کا شکار بنائے - Food - Dawnnews

ایسی غذائیں سستی اور متلی کے احساسات کا باعث بن سکتی ہیں، زیادہ توانائی بخش ناشتے کے لیے ہلکے پھلکے آپشنز، مثلاً دلیا یا انڈے کا انتخاب کرنا چاہیے۔

پھلوں کا جوس

پھلوں کا جوس اگرچہ ایک صحت مند آپشن لگتا ہے لیکن ماہرین اسے خالی پیٹ نہ پینے کی ترغیب دیتے ہیں کیونکہ دانتوں کی صحت پر اس کے مضر اثرات ہوتے ہیں۔

پھلوں کے تازہ جوس سے کون سی بیماریوں کا خطرہ ہوتا ہے؟ | Urdu News – اردو نیوز

پھلوں کے جوس میں موجود تیزاب دانتوں کی بیرونی محافظ تہہ کو ختم کر سکتا ہے اور دانتوں میں کیڑا لگنے (cavity) کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔