کیا آپ موسمِ گرما میں روزانہ فالسے کھانے کے حیران کُن فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ہیٹ اسٹروک سے بچائے
آدھا کپ فالسے ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان لیں پھر اس میں کالا نمک ایک چٹکی ڈالیں، کالی مرچ ایک چٹکی شامل کریں اور آدھا چمچ پسا ہوا زیرہ شامل کریں اور پھر پی لیں۔ آپ خود کو ترو تازہ محسوس کریں گے۔
دل کو مضبوط بنائے
فالسہ ورم میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے جو اسے دل کی صحت کے لیے مفید پھل بناتا ہے۔
چٹکی بھر کالی مرچ اور نمک کو 50 ملی لیٹر فالسے کے شربت میں ملائیں اور پی لیں۔
کینسر کے خلاف مفید
یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔
ہڈیاں مضبوط کرے
اس میں کیلشیئم کی کافی مقدار پائی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے، صحت مند ہڈیاں عمر بڑھنے سے ہڈیوں کی کثافت کم ہونے کا خطرہ بھی کم کرتی ہیں۔




















