Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔

بیشتر افراد وزن کم کرنے کے لئے کم کھاتے ہیں یہاں تک کہ ورزش تک کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود اُن کا وزن کم نہیں ہوتا۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کھانے کی مقدار صحت اور جسمانی وزن کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے مگر خوراک کے اوقات بھی اہم ہیں۔

جی ہاں، اس تحقیق میں ماہرین نے کھانے کے اوقات اور جسمانی وزن کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ کھانے کے اوقات اور نیند سے عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی وزن میں کس حد تک اضافہ ہوتا ہے۔

اس مقصد کے لیے 9474 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

ان افراد سے کھانے کی مقدار، اوقات اور دیگر تفصیلات حاصل کی گئیں جبکہ ان کے نیند کے دورانیے کو بھی دیکھا گیا اور پھر اس ڈیٹا کا موازنہ جسمانی وزن میں اضافے کے ساتھ کیا گیا۔

ان افراد کے جسمانی وزن پر ساڑھے 3 سال تک نظر رکھی گئی جس کے دوران 10 فیصد کے قریب افراد موٹاپے کے شکار ہوگئے۔

اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ رات 9 بجے کے بعد کھانا کھانے کے عادی افراد میں موٹاپے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

جی ہاں، رات گئے کھانے کی عادت سے موٹاپے کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر مردوں میں یہ امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں رات گئے کھانے کی عادی خواتین کی توند نکلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ان کی نیند کا دورانیہ 6 گھنٹوں سے کم ہو۔