بیشتر افراد کو ورزش کرتے ہوئے ایسا احساس ہوتا ہے کہ وقت بہت سست روی سے گزر رہا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق عمر میں اضافے کے ساتھ بیشتر افراد کو احساس ہوتا ہے کہ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے یا اس کو پر لگ گئے ہیں۔
ماہرین ابھی تک اس کا درست جواب تو نہیں جان سکے کہ آخر لوگوں کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے، مگر ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ورزش کرنے کے دوران وقت معمول سے زیادہ طویل محسوس ہونے لگتا ہے۔
جی ہاں، اس تحقیق میں ماہرین نے 33 مردوں اور خواتین کو شامل کیا اور انہیں کہا کہ وہ گھڑی کے بغیر یہ اندازہ لگائیں کہ 30 سیکنڈ کب مکمل ہوئے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ تمام افراد کا اندازہ غلط تھا اور انہیں وقت تیزی سے گزرتا محسوس ہوا۔
مگر جب ان افراد کو سائیکل چلانے کے دوران وقت کا اندازہ لگانے کا کہا گیا تو انہیں 30 سیکنڈ کا وقت اوسطاً 8 فیصد زیادہ طویل محسوس ہوا۔




















