پوری دنیا میں کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
لیکن اب ماہرین نے اس خطرناک بیماری میں اضافے کی وجہ جان لی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کینسر پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ “موٹاپا” ہے۔

جی ہاں، اس تحقیق میں ماہرین نے 41 لاکھ افراد کو شامل کیا تھا، جبکہ تحقیق کے دوران 4 دہائیوں تک ان افراد کے جسمانی وزن اور طرز زندگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کینسر کی 122 اقسام کو بھی مدنظر رکھا گیا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ اضافی جسمانی وزن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر کی 32 اقسام کے کینسر اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے۔
درحقیقت کینسر کے ہر 10 میں سے 4 کیسز میں موٹاپے کا کردار اہم ہوتا ہے۔




















