آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پھلوں کے چھلکے کھانا صحت کے لئے کتنا فائدہ مند ہے۔
پھلوں کے چھلکوں میں فائبر، وٹامنز اور منرلز جیسے مفید غذائی اجزا ہوتے ہیں، یہ سورج سے توانائی حاصل کرتے ہیں اور اندر موجود پھل کو سخت موسمی حالات سے محفوظ رکھتے ہیں۔
فوائد
ناشپاتی کے چھلکوں میں وٹامن سی اور فائبر ہوتا ہے، کِینو، موسمی اور ِمٹھے جیسے کٹھے میٹھے پھلوں کے چھلکوں میں وٹامن سی کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔
سیب کے چھلکے کولیسٹرول بڑھنے سے روکتے ہیں، جلن سے بچاتے ہیں اور فائبر اور پیکٹین فراہم کرتے ہیں جو قبض سے بچاتا ہے۔
کیلے کے چھلکے میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامن B12 اور B6 سے بھرپور ہوتے ہیں، کیوی کے چھلکوں میں وٹامن سی اور ای ہوتا ہے، انگور کے چھلکوں میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو خون کی شریانوں اور دل کی صحت کے لئے انتہائی م فید ہوتے ہیں۔
انناس کے چھلکوں سے ایک صحت بخش چائے یا خمیر شدہ مشروب تیار ہوسکتا ہے، جس سے ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ لیموں کے چھلکوں میں وٹامن سی B، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں یہ چھلکے کھانے کی مہک بڑھا دیتے ہیں۔




















