کیا آپ جانتے ہیں کہ طبی ماہرین کھانے کے دوران اور فوراً بعد پانی پینے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے دوران یا فوری بعد پانی پینے سے منع کرنے کی کئی وجوہات ہیں کیونکہ یہ عمل آپ کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد پانی پینا آپ کے معدے کے ضروری ایسڈز اور انزائمز کو پتلا کر دیتا ہے جو ہاضمے کے لیے ضروری ہوتے ہیں، نتیجتاً اِس سے آپ کا ہاضمہ سست ہو جاتا ہے۔
کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے آپ کا جسم کھانے میں موجود اہم غذائی اجزاء کو مؤثر طریقے سے جذب نہیں کر پاتا۔
لہٰذا پانی پینے سے پہلے کچھ دیر انتظار کریں تاکہ کھانے میں موجود غزائی اجزاء سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
تحقیق کے مطابق کھانے کے فوراً بعد پانی پینا آپ کا انسولین لیول بڑھا سکتا ہے، جس سے جسم میں چربی (fat) بڑھ جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی صحت اور بہتر سے بہتر ہاضمے کے لیے کھانے کے وقت اور پانی پینے کے درمیان 30 منٹ کا وقفہ ہونا چاہیے۔
یہ وقفہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ نے کھانے میں موجود غذائیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا، ہاضمے پر سمجھوتہ نہیں کیا اور آپ کا جسم مناسب طور پر ہائیڈریٹ ہوا۔
طبی ماہرین کا کہان ہے کہ کھانے کے دوران یاد بعد میں زیادہ پیاس لگے تو بالکل تھوڑی سی مقدار میں پانی پی لیں لیکن خیال رہے کہ پانی ٹھنڈا نہ ہو کیونکہ یہ آپ کے ہاضمے کے نظام کو سست کرسکتا ہے۔




















