Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آ گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق وہ بچے جو سوشل میڈیا پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں ان کے سیگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ بچے اور نوجوان جو روزانہ 7 گھنٹے سے زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں ان میں سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں سیگریٹ نوشی کے امکانات 8 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ وہ کمپنیاں جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم رکھتی ہیں ان کے پاس نوجوانوں پر سیگریٹ نوشی کے تاثر کو تبدیل کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ افراد جو سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتے ان کی 2 فیصد تعداد سیگریٹ نوشی میں مبتلا پائی گئی جبکہ روزانہ ایک سے تین گھنٹے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں یہ شرح 9.2 فیصد دیکھی گئی۔

یہ شرح 4 تا 6 گھنٹے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بڑھ کر 12.2 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 7 یا اس سے زیادہ گھنٹے استعمال کرنے والوں میں 15.7 فیصد افراد اس لت میں مبتلا پائے گئے۔

دوسری جانب وہ افراد جو سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے تھے ان میں ویپنگ کرنے کی شرح 0.8 فیصد دیکھی گئی جبکہ روزانہ ایک سے تین گھنٹے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں یہ شرح 2.4 فیصد تھی۔

یہ شرح چار تا چھ گھنٹے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بڑھ کر 3.8 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ سات یا اس سے زیادہ گھنٹے استعمال کرنے والوں میں چار فیصد افراد اس لت میں مبتلا پائے گئے۔