آج ہم آپکو بتائیں گے کہ زیادہ عمر کے لوگ ہیٹ ویو سے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
ٹھنڈی جگہ پر رہیں
اپنی گردن کے گرد گیلا کپڑا لپیٹنا آپ کی مدد کرسکتا ہے یا اپنے پیروں کو ٹھنڈے پانی کی بالٹی میں ڈالنے سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہوسکتا ہے۔
براہ راست سورج کی روشنی کے سامنے آنے سے خود کو بچائیں، گھر کی کھڑکیوں کو پردے سے ڈھانپ دیں۔
تازہ ہوا ضروری ہے
اگر آپ ایئرکنڈیشن استعمال کر رہے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ تازہ ہوا فراہم کر رہا ہے۔
الیکٹرک پنکھوں کو احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ زیادہ درجہ حرارت پر محفوظ نہیں ہوسکتے ہیں۔
بہت زیادہ پانی پئیں
گرم اشیاء، چائے، کافی وغیرہ کا استمال کم کر دیں اور پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔
کوشش کریں کہ کولڈرنکس کے بجائے لسی اور دیسی مشروبات کا استعمال کریں۔
ہلکی غذا لیں
ہم اکثر گرم موسم میں کم بھوک محسوس کرتے ہیں، لیکن کھانا ہماری صحت کے لئے ضروری ہے۔
سلاد اور سینڈوچ جیسے ہلکے کھانے، آپ کے جسم یا باورچی خانے کو زیادہ گرم کیے بغیر اپنی توانائی برقرار رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں
ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں جو آرام دہ ہوں، جسم کو ٹھنڈا رکھیں اور ان کے اندر پسینہ جذب کرنے کی صلاحیت ہو۔
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟
اگر آپ کا دل تیزی سے دھڑک رہا ہے، تو آپ کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ یہ شدید پانی کی کمی کی علامات ہیں اور آپ کو فوری طور پر علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔




















