Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچوں کو نظر کی کمزوری سے بچانے کے آسان طریقے جانیے

کیا آپکو اپنے بچوں کو نظر کی کمزوری سے بچانے کے آسان طریقے معلوم ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

سونف کا استعمال

ماہرین کے مطابق سونف اس کی ٹھنڈی خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ روزانہ سونف کو چبانا یا سونف کی چائے پینا، آنکھوں کے تناؤ سے نجات دلاتا ہے اور بینائی کو تیز کرتا ہے۔

آنکھوں کی کلینزنگ

اپنی آنکھوں کو نیم گرم پانی سے دھونا، آنکھوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔

زیادہ گرم یا زیادہ ٹھنڈے پانی کے استعمال سے گریز کریں، کیونکہ شدید ٹمپریچر آنکھوں کے گرد موجود نازک ٹشوز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

باقاعدگی سے کی جانے والی آنکھوں کی صفائی مٹی، گرد و غبار، آلودگی اور اضافی چکنائی کو دور کر کے صاف اور تیز بصارت کو پروموٹ کرتی ہے۔

آنکھوں کو سورج کی روشنی سے بچائیں

سورج کی تیز روشنی آنکھوں کے تناؤ اور آنکھوں کے پردہ کو تباہ کر سکتی ہے۔

سن گلاسز کا استعمال ان شعاعوں سے ڈھال بنتا ہے، لیکن اس کے باوجود شعاعوں میں دیر تک وقت گزارنے سے گریز کریں کیونکہ یہ آنکھوں کی تھکاوٹ اور بے آرامی کا سبب بن سکتا ہے۔

اسکرین سے فاصلہ رکھیں

اسکرین کے سامنے دیر تک وقت گزارنا آنکھوں کے تناو جیسی کنڈیشن پیدا کر سکتا ہے۔

اس سے بچنے کے لیے بچوں کی آنکھوں اور اسکرین کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں اور آنکھوں کو آرام دینے کے لیے روزانہ تھوڑا تھورا وقفہ لینا یقینی بنائیں۔

صحت مندانہ لائف اسٹائل تشکیل دیں

اپنی بصارت کی حفاظت کے لیے، ایک صحت مندانہ لائف اسٹائل کو ترجیح دیں، جیسے صحت بخش غذا، روزانہ کی جانے والی ورزش، اور تناؤ سے نجات دلانے والی تکنیک جیسے یوگا اور مواقبہ وغیرہ۔