انڈے اکثر افراد کے ناشتے کا حصہ ہوتے ہیں جبکہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس سے لے کر ہر جگہ ان کا استعمال ہوتا ہے۔
لیکن کچھ لوگوں کو انڈے کی زردی نہیں پسند ہوتی جس کی وجہ سے وہ صرف سفیدی کھانا پسند کرتے ہیں۔
انڈے سے زردی کو الگ کرنا ایک چیلنجنگ کام ہے تو آج ہم آپکو اس کے لئے چند طریقے بتائیں گے جو آپکی مشکل کو آسان کردیں گے۔
سوراخوں والی ڈوئی
ڈوئی کو ایک برتن کے اوپر رکھ کر انڈے کو اس کے اندر توڑیں۔
انڈے کا سفید حصہ سوراخوں کی مدد سے پیالے کے اندر آجائے گا اور بچی ہوئی زردی ڈوئی کے اندر رہ جائے گی۔
چمنی کا استعمال
چمنی کی مدد سے ہم انڈے سے زردی کو الگ کر سکتے ہیں۔
چمنی کو ایک پیالے میں رکھ کر انڈا توڑیں، سوراخ کی مدد سے سفید حصہ پھسل کر پیالے میں آجائے گا اور زرد حصہ چمنی سے چپک جائے گا۔
ہاتھ کی مدد سے الگ کرنا
آپ اپنی انگلیوں کو بھی انڈے کے سفید اور زرد حصے کو الگ الگ کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔
انڈے کو توڑ کر اسے اپنی انگلیوں کے اوپر رکھ دیں۔
آہستہ آہستہ، سفید حصہ انگلیوں سے نکل کر برتن کے اندر گر جائے گا۔ اس طریقے سے انڈے کا باقی حصہ ہاتھ کے اوپر رہ جائے گااور زردی برتن میں گر جائے گی۔




















