Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈراؤنے خواب آنا کس بیماری کی طرف اشارہ کرتے ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ڈراؤنے خواب آنا کس بیماری کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ڈراؤنے خواب کسی آٹو امیون مرض کی ابتدائی علامت ہوسکتے ہیں۔

جی ہاں، آٹو امیون امراض میں ہمارے جسم کا مدافعتی نظام صحت مند خلیات پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دہشت زدہ کر دینے والے خواب نظر آنا جِلدی مرض lupus کی سب سے عام اور ابتدائی علامات میں سے ایک ہے۔

اس تحقیق میں lupus کے شکار 676 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے ایک تہائی نے بتایا کہ مرض کی دیگر علامات نمودار ہونے سے ایک سال قبل انہیں ڈراؤنے خواب نظر آتے تھے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ خواب اور دماغ کا مدافعتی نظام ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق ہم کافی عرصے سے جانتے ہیں کہ خوابوں میں ہماری شخصیت میں نظر آنے والی تبدیلیاں جسمانی، اعصابی اور ذہنی صحت سے جڑی ہوتی ہیں اور کئی بار یہ کسی مرض کی ابتدائی نشانی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مگر یہ اولین شواہد ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈراؤنے خواب ہمیں کسی سنگین آٹو امیون مرض جیسے lupus پر نظر رکھنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

lupus ایک ایسا مرض ہے جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں اور اکثر 15 سے 45 سال میں اس کا آغاز ہوتا ہے اور پھر زندگی بھر اس کا سامنا ہوتا ہے۔

اس کی تشخیص اور علاج کسی چیلنج سے کم نہیں جبکہ علامات جیسے بھیانک خواب یا واہموں کے بارے میں لوگ بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس مرض کے دوران جسم کا مدافعتی نظام بہت زیادہ متحرک ہو کر صحت مند خلیات پر حملہ آور ہوتا ہے جس سے کسی بھی حصے جیسے دماغ، دل، جوڑوں، مسلز، گردوں، جگر اور پھیپھڑوں میں ورم اور تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔