Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد کے لئے تشویشناک خبر

فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد کے لئے تشویشناک خبر آ گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے فالج اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کوئی فرد صحت کے لیے مفید غذاؤں کا زیادہ جبکہ کچھ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کرتا ہے تو بھی دماغی تنزلی اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق میں 30 ہزار افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی اور ان کی صحت کا جائزہ 20 سال تک لیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے فالج کا خطرہ 8 سے 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں صحت کے لیے مفید غذاؤں کے استعمال سے یہ خطرہ 9 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق اگر ایک فرد روزانہ کی بنیاد پر معمولی مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کرتا ہے تو اس سے بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے اور یہ تینوں فالج اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھانے والے اہم عناصر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کو پراسیس کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکلز سے ممکنہ طور پر خون کی شریانوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس سے فالج اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔

خیال رہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔