Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دماغی صحت کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ جانیے

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسانی دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کا نتیجہ بڑھاپے میں الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے۔

تو آج ہم آپکو دماغی صحت کو بہتر بنانے کے چند نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

ورزش

ورزش ہی وہ عادت ہے جس کو اپنا کر آپ اپنے دماغ کو بھی تیز کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی یادداشت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں۔

شوگر لیول کو کنٹرول کرنا ہو یا دل کو صحت مند بنانا ہو اس کے لیے ورزش ضروری ہے جبکہ وزن میں کمی کے ساتھ جوڑوں کے درد کو دور کرنے کیلئے بھی ورزش کرنے کی ہی ہدایت کی جاتی ہے۔

غذائیت سے بھرپور غذا

غذائیت سے بھرپور کھانوں میں ہری سبزیاں، پھل، مچھلی اور خشک میوہ جات شامل ہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹ، وٹامنز، منرلز اور پروٹین بھاری مقدار میں ہوتا ہے جو دماغ کو صحت مند بناتا ہے۔

پُرسکون نیند

جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو دماغ ہماری یادداشت اور معلومات کو ترتیب دے رہا ہوتا ہے اور بری چیزوں کی صفائی کرتا ہے۔

نیند میں کمی یا رات کو مکمل نیند نہ لینے کی وجہ سے دماغ صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا اور یوں آپ کا دماغ کمزور اور یادداشت بھی کمزور ہونے لگتی ہے۔