Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسم کی سوزش کو دور کرنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں

بیشتر افراد کو موسمِ گرما میں جسم کی سوزش کا سامنا ہوتا ہے جس کے باعث ڈی ہائیڈریشن، سن برن اور جسمانی بیماریوں جیسے سنگین مسائل جنم لیتے ہیں۔

تو آج ہم آپکو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں کھا کر ہم گرمیوں کے موسم میں سوزش کو کم کر سکتے ہیں۔

سبز پتے

سبز پتوں میں وٹامن اے، سی اور کے سمیت پولی فینولز اور فیلیوونوئڈز پائے  جاتے ہیں جن میں طاقتور سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

ان کو سلاد کی صورت میں یا زیتون کے تیل اور لہسن میں ہلکی آنچ پر بنا کر کھایا جا سکتا ہے۔

ہلدی

ہلدی میں کرکیومن جیسا طاقتور سوزش کش کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے سوزش پیدا کرنے والے مولیکیوئلز کی پیداوار رکتی ہے۔

 خشک میوہ جات

خشک میوہ جات میں فیٹس، فائبر اور وٹامن ای جیسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے سوزش میں کمی آتی ہے اور دل کی صحت مضبوط رہتی ہے۔

زیتون کا تیل

زیتون کے تیل میں اولیوسینتھال نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جس میں آئی بروفین جیسی سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

ٹماٹر

ٹماٹروں میں لائیکوپین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے سوزش میں کمی آتی ہے اور مخصوص امراض سے حفاظت ہوتی ہے۔

ٹماٹروں کو سالن میں ڈالنے یا سلاد کی صورت میں کھانے سے سوزش کے خلاف فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

ادرک

ادرک میں جنجرول نامی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے سوزش پیدا کرنے والے کمپاؤنڈز کی پیداوار رکتی ہے۔

ادرک کو سمودیز، چائے وغیرہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

لہسن

لہسن میں ایلیسین جیسے سلفر کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن میں سوزش کش خصوصیات موجود ہیں۔

سبز چائے

سبز چائے میں کیٹیچِنز جیسے فلیوونوئڈز پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے سوزش میں کمی آتی ہے اور خلیے ڈمیج ہونے سے بچ جاتے ہیں۔

اس کو باقاعدگی سے پینے سے سوزش میں کمی آتی ہے اور صحت بہتر رہتی ہے۔