Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تربوز کے چھلکوں کے حیران کُن فوائد جانیے

تربوز وہ پھل ہے جس میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

لیکن کیا آپ تربوز کے چھلکوں کے حیران کُن فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

مسلز کو بہتر کرے

تربوز کے چھلکوں میں citrulline نامی امینو ایسڈ ہوتا ہے جو مسلز کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

اس امینو ایسڈ سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں اور مسلز تک آکسیجن کی فراہمی بہتر ہوتی ہے جس سے ورزش کے دوران جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

بلڈ پریشر میں کمی

تربوز کے گلابی حصے سے بھی بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے مگر چھلکوں میں موجود citrulline اس حوالے سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

اس سے خون کی شریانیں بھی کشادہ ہوتی ہیں جس سے بھی بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

فائبر سے بھرپور

فائبر وہ غذائی جز ہے جو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتا ہے، تربوز کے چھلکوں میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

فائبر سے آپ خود کو قبض جیسے عام مسئلے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اسی طرح فائبر سے کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ وزن کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ورم کش

یہ چھلکے ورم کش ہوتے ہیں اور اس سے مختلف اعضا کو ورم سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔

ان چھلکوں میں موجود زنک اور میگنیشم جیسے اجزا جسمانی افعال کو درست رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

مدافعتی نظام مضبوط کرے

تربوز کے چھلکے متعدد وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں۔

ان اینٹی آکسائیڈنٹس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور ہمارا جسم متعدد امراض سے لڑنے کے قابل ہو جاتا ہے۔