Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چہل قدمی کرنے کا ایک اور فائدہ سامنے آ گیا

چہل قدمی کرنے کا ایک اور فائدہ سامنے آ گیا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ 7 سے 10 ہزار قدم چلنے سے امراضِ قلب سے متاثر ہونے اور کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ آپ پر ہے کہ ورزش کریں یا چلنا عادت بنائیں، دونوں ہی صحت کے لیے ایک جیسے مفید ہوتے ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق میں 62 سال یا اس سے زائد عمر کی 15 ہزار صحت مند خواتین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔

ان خواتین کو ٹریکرز پہنا کر 7 دن تک جسمانی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا،ان سے 2011 سے 2015 کے دوران ہر سال سوالنامے بھروائے گئے تاکہ ان کی صحت کا علم ہوسکے۔

اس کے بعد ان خواتین کی صحت کا جائزہ 2022 تک لیا گیا۔

ماہرین نے بتایا کہ ورزش کرنے یا قدم چلنے دونوں سے خواتین کی صحت کو فائدہ ہوا اور امراض قلب یا کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ گھٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ جو خواتین جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتی ہیں، ان میں امراض قلب یا کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 30 سے 40 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی جسمانی سرگرمیاں صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں، تو اگر آپ زیادہ چلتے ہیں تو اس سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔