Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا نوجوانوں کی زندگیوں میں کیا اثرات مرتب کررہا ہے؟

کیا آپکو معلوم ہے کہ سوشل میڈیا نوجوانوں کی زندگیوں میں کیا اثرات مرتب کررہا ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا جہاں نوجوانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے وہیں اس کے فوائد کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے جیسے سماجی رابطے، آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی وغیرہ۔

ماہرین نے کہا کہ سوشل میڈیا اور نوجوانوں کی ذہنی صحت سے متعلق زیادہ تر بحث اور خبروں کی سرخیاں صرف نقصانات پر مرکوز ہوتی ہیں لیکن یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ یہ معاملہ صرف نقصانات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ کافی پیچیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم واقعی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کے تجربات کو سننا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم نادانستہ طور پر سوشل میڈیا کے اہم مثبت فوائد تک ان کی رسائی میں رکاوٹ تو نہیں بن رہے۔

ماہرین نے کہا کہ ذہنی صحت کے بحران جیسے اضطراب، ڈپریشن، خودکشی کے خیالات یا کوششوں کی وجہ سے سوشل میڈیا مسلسل عالمی اور قومی سطح پر ہونے والے بحثوں یا تحقیقات کا مرکز رہا ہے حالانکہ ذہنی صحت کے مسائل میں کئی دیگر اہم عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں۔