چکن کھانے کے شوقین افراد کیلئے تشویشناک خبر آگئی ہے۔
چکن کھانا ہم میں سے اکثر لوگوں کو پسند ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ تقصان دہ بھی ہو سکتا ہے؟
اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن کھال سمیت کھانا آپ کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے، یہ کوئی غذائیت فراہم نہیں کرتا ہے، البتہ کھانے میں مزیدار ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن کی کھال کھانے سے جسم میں نقصان دہ چربی جمع ہونے اور وزن میں اضافے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ چکن کو اس کی کھال سمیت کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چکن کا ایک کپ جو جلد کو ہٹا کر پکایا جاتا ہے اس میں 231 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ جلد کے ساتھ پکائے گئے چکن کے ایک کپ میں 276 کیلوریز پائی گئی ہیں۔




















