Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قلبی امراض کے خطرات میں اضافے کی وجہ جان لیں

کیا آپکو قلبی امراض کے خطرات میں اضافے کی وجہ معلوم ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق خون میں پلاسٹک کے باریک ذرات کی موجودگی قلبی امراض کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ انسان کے خون میں پائے جانے والے یہ باریک ذرات انسان کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق کے لئے ماہرین نے 20 صحت یاب افراد کے خون کے نمونے لیے۔

ان میں سے 18 افراد کے نمونوں میں انتہائی باریک پلاسٹک اور کیمیکل کے ذرات پائے گئے۔

سامنے آنے والے ذرات شفاف تھے اور ایک مائیکرو میٹر (1000 مائیکرو میٹر = ایک ملی میٹر) سے چھوٹے تھے۔

تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ ذرات جسم میں حرکت کر کے مختلف حصوں میں ذخیرہ ہوجاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ پلاسٹک کے ذرات جسم میں خون کے جمنے، سوزش میں اضافے، مدافعتی نظام کے کمزور ہونے اور دیگر امراض کا سبب ہوسکتا ہے۔