Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نوجوانوں میں کونسی بیماری کا خطرہ بڑھاتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نوجوانوں میں کونسی بیماری کا خطرہ بڑھاتا ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ وقت گزارنے سے نوجوان ڈپریشن جیسے مرض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ نوجوان جتنے زیادہ ڈپریشن کے شکار ہوتے ہیں، وہ سوشل میڈیا کا استعمال بھی زیادہ کرتے ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق میں سوشل میڈیا کے استعمال، ڈپریشن اور نوجوانوں کے دیگر رویوں کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس تحقیق میں 376 نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا جن سے مئی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران 3 آن لائن سوالنامے بھروائے گئے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو نوجوان سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتے ہیں اُن کو ڈپریشن کی علامات کا سامنا تھا۔

ماہرین نے کہا کہ اگر کوئی فرد ڈپریشن سے متاثر ہے تو وہ اپنا زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارنے کو ترجیح دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو افراد ڈپریشن کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں، انہیں سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار دیواری کے اندر وقت گزارنے، ورزش نہ کرنے اور رات گئے جاگنے جیسی عادات کے اپنے نقصانات ہیں اور ان سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔