آم کی ایک منفرد قسم میازا کی اپنے رنگ کے ساتھ ساتھ اپنی خصوصیات کے باعث انتہائی پرکشش سمجھی جاتی ہے۔
جاپان میں جامنی رنگ کے آم کافی مقبول ہیں، جن کا ذائقہ سب کے دلوں کو چھو جاتا ہے۔
اس آم کی قیمت ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔
جی ہاں، اس آم کی فی کلو قیمت تقریباً ڈھائی لاکھ روپے سے 3 لاکھ روپے بنتی ہے۔
اس میں وزن، سائز، چینی کی مقدار، اور ظاہری شکل جیسے معیار شامل ہیں، جس سے اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس آم میں کئی وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں، وٹامن سی، وٹامن اے اور ڈائٹری فائبر موجود ہوتے ہیں، چونکہ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے تو مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی یہ مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
آم کی یہ قسم بینائی تیز کرنے اور جلد کو بہتر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔




















