Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے یہ عادت اپنائیں

پوری دنیا میں ڈپریشن حیرت انگیز حد تک ایک عام بیماری بن چکا ہے۔

ڈپریشن ایک موڈ سے متعلقہ بیماری ہے اور یہ روز مرہ کے کام مثلا کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور معاشرتی رویوں کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔

ڈپریشن کئی اقسام کا ہو سکتا ہے، کسی بھی قسم کے ڈپریشن میں پیدا ہونے والی ناامیدی کی شدید لہر انسان کو تباہ کن حد تک متاثر کرتی ہے۔

زیادہ تر لوگ اپنے دل کی باتیں دل میں رکھتے ہیں اور دل ہی دل میں کڑھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سوچیں مزید الجھ کر ان کو ڈپریشن کا مریض بنا دیتی ہیں۔

بعض افراد انتہائی حساس ہوتے ہیں اس لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو خود پرحاوی کرلیتے ہیں اور اپنا دھیان بٹانے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ ایک ہی بات کو بار بار سوچتے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹینشن بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔

تو آج ہم آپکو ایسی عمل بتائیں گے جس سے آپ اس بیماری سے بچ سکیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق گرم پانی سے نہانے سے ڈپریشن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد روزانہ گرم پانی سے غسل کرتے ہیں ان کا مزاج اچھا ہوجاتا ہے۔

گرم پانی سے غسل کرنا کسی ایک فائدے کے بجائے کئی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے سود مند ثابت ہوتا ہے۔

نیم گرم پانی نہ صرف ڈپریشن کی سطح میں کمی کا باعث بنتا ہے بلکہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔

 جسم میں سوزش اور جلن کوشوگر ٹائپ ٹو کا سبب جانا جاتا ہے اور چونکہ نیم گرم پانی سے غسل کرنا جسم کی اندرونی جلن کو کم کرتا ہے، اس لیے ذیابطیس کی شدت بھی کم محسوس ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ خون کی رگوں کے افعال میں بہتری اور دماغی سکون کے لیے بھی نیم گرم پانی سے غسل کا مشورہ دیا جاتا ہے۔